سرینگر/
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پنچایتوں کے کام کاج کو ایک نئی سمت دی ہے۔
سنگھ آج سرینگر میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت کپل موریشور پاٹل کی موجودگی میں ’پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن (ایل ایس ڈی جیز)‘ پر تین روزہ قومی موضوعی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔
اپنے ای خطاب کے دوران‘سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں پنچایتوں کے کام کاج کو ایک نئی سمت دی ہے تاکہ انہیں مثالی اور پائیدار بنایا جا سکے جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نہیں کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہاہندوستان کو خوشحال بنانے کیلئے پنچایتوں کو مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے تمام سطحوں پر شفافیت کو یقینی بنانے والی پالیسیوں اور پروگراموں کے نفاذ کے ساتھ آگے سے قیادت کرنی ہوگی۔
سنگھ نے کہا کہ چونکہ ہندوستان نے۲۰۳۰ تک پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، اس لیے یہ نہ صرف پالیسی سازوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے مقرر کردہ اس ہدف کو حاصل کریں بلکہ منتخب نمائندوں کا بھی۲۰۳۰ تک پائیدار ترقی کے اہداف اس ہدف کو حاصل کرنے میں بہت بڑا کردار ہے۔
مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ڈی جئیز کے تحت ۱۷؍ اہداف اور۱۶۹؍ اہداف ملک بھر کی پنچایتوں کے بھرپور تعاون سے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے فراہم کردہ منتر ’اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی‘ ناگزیر ہے کیونکہ اب پنچایتوں کو پائیدار، منصفانہ، شفاف اور ذمہ دار ہونا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اچھی حکمرانی میں ایک عظیم کردار ادا کرنا ہے۔