سرینگر//
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے رنگل ماسٹر پلان میں نہانے کے دوران ۱۵سالہ لڑکا ڈوب گیا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر گاندربل کے رنگل ماسٹر پلان میں چند لڑکے نہا رہے تھے کہ اسی اثنا میں ایک۱۵سالہ لڑکا پانی میں ڈوب گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور لڑکے کو پانی سے باہر نکال کر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عظمت احمد وانی ولد بلال احمد ساکن رنگ پورہ الٰہی باغ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔