ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بھارت کے مسلمانوں کی غالب اکثریت پہلے ہندو تھی‘

کمزور ہی مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں:آزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-18
in اہم ترین
A A
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر

Azad

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کی اکثریت نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔
آزاد نے مزید کہا کہ اس کی مثال وادی کشمیر میں مل سکتی ہے جہاں کشمیری پنڈتوں کی اکثریت نے اسلام قبول کیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مذہب کو سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے، آزاد نے کہا کہ جو بھی سیاست میں مذہب کی پناہ لیتا ہے وہ کمزور ہے۔
ڈی پی اے پی کے چیئر مین نے ڈوڈہ ضلع میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا’’ بی جے پی کے کچھ لیڈر نے کہا کہ کچھ (مسلمان) باہر سے آئے ہیں اور کچھ نہیں آئے۔ کوئی باہر سے یا اندر سے نہیں آیا۔ اسلام صرف ۱۵۰۰ سال پہلے وجود میں آیا۔ ہندو مذہب بہت پرانا ہے۔ ان میں سے تقریباًدس بیس(مسلمان) باہر سے آئے ہوں گے، کچھ مغل فوج میں تھے‘‘۔
آزاد نے کہا’’دیگر تمام مسلمانوں نے ہندوستان میں ہندو مذہب چھوڑ دیا۔ اس کی مثال کشمیر میں دیکھی جا سکتی ہے۔ ۶۰۰ سال پہلے کشمیر میں مسلمان کون تھے؟ سب کشمیری پنڈت تھے۔ انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ سبھی اس مذہب میں پیدا ہوئے ہیں‘‘۔
جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب ہندو مرتے ہیں تو ان کی آخری رسومات ہوتی ہیں۔ ان کاکہنا تھا’’وہ مختلف جگہوں پر جلائے جاتے ہیں۔ ان کی راکھ دریا میں رکھی جاتی ہے جس میں پانی مل جاتا ہے اور ہم وہ پانی پیتے ہیں۔بعد میں، کون دیکھتا ہے کہ پانی میں ان کی جلی ہوئی راکھ ہے؟ لوگ وہ پانی پیتے ہیں‘‘۔
ڈی پی اے پی سربراہ نے کہا’’ اسی طرح مسلمانوں کا گوشت اور ہڈیاں ملک کی مٹی کا حصہ بن جاتی ہیں۔ وہ بھی اس سرزمین کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ان کا گوشت اور ان کی ہڈیاں بھارت ماتا کی مٹی کا حصہ بن جاتی ہیں۔ ہندو اور مسلمان دونوں اس سرزمین میں ضم ہو جاتے ہیں۔ ان میں کیا فرق ہے؟‘‘
ووٹ کیلئے مذہب کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے آزاد نے کہا’’جو سیاست میں مذہب کی پناہ لیتا ہے وہ کمزور ہے۔ سیاست میں مذہب کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ ووٹنگ ہندو اور مسلم ناموں کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے۔ ‘‘(ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا

Next Post

سرینگر میںغیر مقامی شہری پستول سمیت گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سرینگر: غیر مقامی شہری چوری کئے ہوئے پستول سمیت گرفتار:پولیس

سرینگر میںغیر مقامی شہری پستول سمیت گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.