جموں//
جموںکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ میں دریا مدو سدھر میں تین نوجوان ڈوب گئے جن میں سے دو کو بچایا گیا تاہم ایک کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے مڑواہ میں جمعرات کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تین افراد دریا مدھو سدھر کو پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں تینوں پانی میں ڈوب گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ دو نوجوان بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے تاہم تیسرے کو پانی کے تیز بہاؤ نے بہا کر لیا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے ۔
غرقاب ہوئے نوجوان کی شناخت۲۲سالہ شاکر حسین کے بطور ہوئی ہے ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک بچاؤ کارروائی جاری تھی‘اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔