اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شاستری نے وراٹ کو آئی پی ایل سے ہٹنے کا مشورہ دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-28
in کھیل
A A
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

ممبئی// ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری نے خراب دور سے گزر رہے سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو آئی پی ایل سے ہٹنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس سیزن میں انھوں نے جو نو آئی پی ایل اننگز کھیلی ہیں، ان میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے بلے باز کوہلی 16 کی اوسط سے صرف 128 رنز ہی بنا پائے ہیں۔ آئی پی ایل 2022 میں کم اسکور کی اسٹرنگ میں دو بیک ٹو بیک گولڈن ڈک بھی شامل ہیں۔
شاستری نے آئی پی ایل میں ان کی حالیہ خراب کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کو ٹی 20 ٹورنامنٹ سے وقفہ لینے اور توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ جتن سپرو کے یوٹیوب چینل پر شاستری نے کہا، ’’ان کے لیے(وراٹ کوہلی ) ایک وقفہ ضروری ہے کیونکہ انھوں نے نان اسٹاپ کرکٹ کھیلی ہے اور تمام فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی کی ہے۔ ان کے لیے وقفہ لینا سمجھداری ہوگی۔
سابق ہندوستانی کوچ نے کہا، "آپ جانتے ہیں، کبھی کبھی آپ کو توازن برقرار رکھنا پڑتا ہے۔ اس سال وہ پہلے ہی ٹورنامنٹ (آئی پی ایل 2022) میں ہیں اور آپ اپنے بین الاقوامی کیریئر کو طویل کرنا چاہتے ہیں اور وہاں 6-7 سال تک اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں تو آئی پی ایل سے ہٹ جاؤ۔
صرف آئی پی ایل ہی نہیں، کوہلی حال ہی میں شاندار فارم میں نہیں رہے ہیں۔ شاستری نے کہا کہ کوہلی میں ابھی بھی بہت ساری بین الاقوامی کرکٹ باقی ہے اور اس خراب پیچ نے انہیں ڈرائنگ بورڈ میں واپس دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا، “وراٹ ابھی نوجوان ہیں اور 5-6 سال آگے ہیں۔ انہیں اندازہ ہو گیا ہو گا کہ انہوں نے گزشتہ چند مہینوں میں کیا کیا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ انہیں ڈرائنگ بورڈ پر واپس جانا ہے اس پر غور کرنا ہوگا۔
اب یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے کہ کوہلی اس وقت خراب فارم سے لڑ رہے ہیں۔ ان کے آخری پانچ سکور 9، 0، 0، 12 اور 1 رہے ہیں۔ تاہم ایسا کئی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوا ہے، جو خراب فارم سے ابھرکراس وقت اپنی بہترین فارم میں ہیں۔ کے ایل راہل نے 2020-21 میں 0، 1، 0، 0 اور 14 کے اسکور کے ساتھ خراب فارم کے ساتھ جدوجہد کی، جبکہ نکولس پورن نے بھی 0، 0، 0، 0، 9، 0، 19، 0 اور 32 کے اسکور بنائے تھے۔ اس سیزن میں کے ایل راہل دو سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ نکولس پورن بھی 56 کی بہترین اوسط سے رنز بنا رہے ہیں۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف آئی پی ایل 2022 کے 31 ویں میچ میں، کوہلی کو پہلے ہی اوور میں کریز پر آنا پڑا کیونکہ بنگلور کے اوپنر انوج راوت دشمنت چمیرا کا شکار ہو گئے تھے۔ چمیر نے کوہلی کو ا پہلی گیند آف اسٹمپ سے باہر بیک آف لینتھ پر کی ۔ یہ گیندباہر آگئی۔ کوہلی بیک فٹ پر گئے اور جارحانہ انداز میں کٹ لگانے کی کوشش کی ۔ تاہم وہ گیپ نہیں نکال پائے اور نہ ہی گیند کو نیچا رکھ سکے اور گیندسیدھے بیک ورڈ پوائنٹ پر کھڑے دیپک ہڈا کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ اس کے بعد کوہلی پویلین جانے سے پہلے دوسرے سرے پر کھڑے اپنے کپتان فاف ڈو پلیسس کو دیکھ کر مسکرانے لگے۔
یہ مسکراہٹ سن رائزرز کے خلاف اگلے میچ میں نظر نہیں آئی۔ اس میچ میں کوہلی دوسرے اوور میں ہی کریز پر آئے۔ کوہلی نے دور سے مارکو یانسن کی پہلی گیند کو کھیلنے کی کوشش کی اور گیند بلے کا کنارہ لے کر دوسری سلپ پر کھڑے ایڈن مارکرم کے ہاتھ میں چلی گئی۔ اس بار کوہلی پچ کو گھورنے لگے۔ پہلے جب کریز پر آتے تھے تو دو سلپس دیکھ کر حیرانی ہوتی تھی لیکن اب لگتا ہے کہ یہ ضرورت بن گئی ہے۔ وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف سیزن کے ابتدائی میچ میں امیش یادو کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ بھی ہوئے۔
کوہلی اب لینتھ پڑھنے میں بھی ناکام ہو رہے ہیں، جیسا کہ چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں دیکھنے کو ملا ، جب وہ نوجوان مکیش چودھری کی اندر آتی لینتھ گیند کو ڈیپ اسکوائر لیگ پر ہوا میں فلک کر بیٹھے۔ ایسے شاٹ پر بھی سوال اٹھنا چاہیے کیونکہ کوہلی نے یہ شاٹ اننگز کے آغاز میں کھیلا تھا۔ یہ کہنا مشکل تھا کہ ‘وہ آؤٹ آف فارم ہیں’ لیکن یہ کہنا آسان تھا کہ وہ آؤٹ ہوگئے ہیں۔
کوہلی بھی اس سیزن میں دو بار رن آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دونوں بار وہ گیند، فیلڈر اور اپنے ساتھی بلے باز کو دیکھے بغیر رنز کے لیے بھاگے اور دونوں بار ان کے ساتھی نے انہیں واپس بھیجا۔ حالانکہ دونوں بار دیر ہو چکی تھی۔ اس دوران صرف ایک ہی میچ تھا، جب کوہلی کچھ رنگ میں نظر آئے۔ انہوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں 48 رنز بنائے۔
روی شاستری، کیون پیٹرسن اور ڈینیل ویٹوری سمیت بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ کوہلی اگر تھوڑا آرام کریں تو وہ فارم میں واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم ٹیم سے باہر ہونا اس مسئلے کا حل نہیں ہے اور نہ ہی کوہلی اتنے چھوٹے کھلاڑی ہیں، جنہیں کوئی بھی ٹیم اتنی آسانی سے ڈراپ کر سکتی ہے۔ کسی بھی ٹیم کے لیے ایسا کرنا آسان نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنت کو ٹیسٹ کپتانی کے لیے تیار کیا جانا چاہیے: یوراج

Next Post

سیتا رمن نے پیرومل گاندھی سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن

سیتا رمن نے پیرومل گاندھی سے ملاقات کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.