ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ملاوی اور ہندوستان کو آفات سے نمٹنے کے لیے بہترین طریقوں اور حکمت عملیوں کا اشتراک کرنا چاہیے : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-01
in قومی خبریں
A A
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//ملاوی کی قومی اسمبلی کی اسپیکر محترمہ کیتھرین گوٹانی ہارا کی قیادت میں ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے پارلیمانی وفد آج پارلیمنٹ کا دورہ کیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور ملاوی کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر لازارس میکارتھی چکویرا کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
جون 2020 میں صدر کے انتخاب کے بعد ملاوی میں اقتدار کی پرامن منتقلی کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر برلا نے امید ظاہر کی کہ اس سے ملاوی میں آئینی اداروں کو مزید تقویت ملے گی اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک جمہوری اقدار اور نظریات پر یقین رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کی پارلیمنٹ شہریوں کی امیدوں اور امنگوں کی نمائندگی کرتی ہے ۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ نیو انڈیا کی توقعات کو پورا کرتے ہوئے ہم نے اپنی پارلیمنٹ کی نئی عمارت تعمیر کی ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کی پارلیمنٹ کا تربیتی ادارہ PRIDE جمہوری ممالک کی پارلیمنٹ کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کرتا ہے ۔ انہوں نے ملاوی کے اراکین پارلیمنٹ اور حکام کے لیے اس طرح کی تقریبات منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملاوی اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی تعلقات ترقی کر رہے ہیں، مسٹر برلا نے مشورہ دیا کہ دونوں ممالک کو دو طرفہ تعاون کے لیے دیگر شعبوں پر بھی غور کرنا چاہیے ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان ملاوی میں 500 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے ملاوی کی اقتصادی ترقی میں ہندوستان کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے زرعی مصنوعات خصوصاً کپاس کی مصنوعات کی تجارت کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
ملاوی میں طوفان فریڈی سے ہونے والے نقصان پر پارلیمنٹ، حکومت اور ہندوستان کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ہندوستان بحران کی اس گھڑی میں ملاوی کے ساتھ کھڑا ہے ۔ اس تناظر میں دونوں رہنماؤں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور ملاوی کو آفات سے نمٹنے کے بہترین طریقوں اور حکمت عملیوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منی پور پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے ، مودی معافی مانگیں: کانگریس

Next Post

سویڈن اور ڈنمارک قرآن کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے اقدامات پر مجبور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
سویڈن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر غور

سویڈن اور ڈنمارک قرآن کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے اقدامات پر مجبور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.