اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مودی 2 سے 4 مئی کے دوران تین ملکوں کے دورے پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-27
in تازہ تریں
A A
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

نئی دہلی/ 27 ؍اپریل
وزیر اعظم نریندر مودی 2 سے 4 مئی کے دوران جرمنی، ڈنمارک اور فرانس کا دورہ کریں گے ۔
وزارت خارجہ نے بدھ کو یہاں کہا کہ وزیر اعظم 2022 کے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز جرمنی سے کریں گے ۔ سال 2021 میں دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی ہے ۔ برلن میں وہ جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کریں گے ۔ دونوں رہنما ہندوستان-جرمنی بین الحکومتی مشاورت کی چھٹی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔ دونوں رہنما ایک کاروباری تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ مسٹر مودی بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کے لوگوں سے بات چیت کریں گے ۔
مودی اس کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن جائیں گے جہاں وہ وزیر اعظم فریڈرکسن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے اور ملکہ مارگریتھ سے ملاقات کریں گے ۔ ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین اسٹریٹجک شراکت ہے ۔ اس دوران وزیر اعظم انڈیا-ڈنمارک بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے ۔
دوسرے انڈیا نارڈک سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ مسٹر مودی آئس لینڈ، ناروے ، سویڈن اور فن لینڈ کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اس سربراہی اجلاس میں کووڈ کے بعد کے دور میں اقتصادی ترقی، موسمیاتی تبدیلی، اختراعات اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، عالمی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامے اور آرکٹک خطے میں ہندوستان-نارڈک تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اپنی واپسی پر‘4 مئی کو، مودی پیرس میں کچھ دیر کے لیے رکیں گے اور فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون سے ملاقات کریں گے ۔ ہند،فرانس سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک اہم ایجنڈے پر بات چیت ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی

Next Post

بجلی بحران :جموں شہر، بٹہ مالو، گنپت یار اور لاوے پورہ میں خواتین کا احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

بجلی بحران :جموں شہر، بٹہ مالو، گنپت یار اور لاوے پورہ میں خواتین کا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.