دمشق //
شامی دارالحکومت دمشق میں سعیدہ زینب محلے میں 6 افراد کے لقمہ اجل بننے والے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے سر لی ہے۔
دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ اس نے گزشتہ شام سعیدہ زینب میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دمشق میں سعیدہ زینب علاقے میں ایک موٹر سائیکل پرنصب بم کا دھماکہ ہوا تھا جہاں ایران کے حمایت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
شامی انتظامیہ کی نیوز ایجنسی صنا نے اطلاع دی تھی کہ اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو گئے ہیں۔