رامیشورم (تمل ناڈو)// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کی صبح رامیشورم میں واقع رامناتھ سوامی مندر میں پوجا کی۔
مسٹر شاہ کے ساتھ مرکزی وزیر ایل مروگن اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بھی تھے ۔ مسٹر شاہ نے خصوصی پوجا کے تحت مندر میں سپتیکا لنگ کی خصوصی پوجا بھی کی۔
سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مسٹر شاہ کی آمد کے پیش نظر مندر کے مرکزی دروازے کو عام بھکتوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور انہیں دوسرے دروازوں سے داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔
مسٹر شاہ تمل ناڈو کے دو روزہ دورے پر جمعہ کی شام یہاں پہنچے تھے ۔ ان کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔