سرینگر//
جنوبی کشمیر کے پدگام پورہ اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موقع ہی موت ہوئی جبکہ اس کا نزدیکی رشتہ دار شدید طورپر زخمی ہو ا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز پدگام پورہ اونتی پورہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب بلڈوزر پر ترسیلی لائن گر آئی جس وجہ سے دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ۱۸سالہ نوجوان کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت سہران احمد اور زخمی کی پہچان عبدالرشید ڈر کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔