منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یونان کے روڈس جزیرے میں جنگل کی آگ میں اضافے کا خدشہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-25
in عالمی خبریں
A A
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

یونانی ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ روڈس جزیرے کے تیز ہواؤں کی زد میں آنے کے آثار ہیں، جس سے جنگل کی آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرزکے لئے رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جہاں سے تقریباً 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
یہ ملک طویل عرصے سے شدید گرمی سے نبرد آزما ہے اور تقریباً ایک ہفتے سے جزیرے پر آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ یہ جزیرہ یونان کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، خاص طور پر برطانوی، جرمن اور فرانسیسی سیاحوں کے لیے۔ گزشتہ سال ایک لاکھ سے زائد آبادی والے اس جزیرے میں تقریباً 25 لاکھ سیاح آئے تھے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ سیاحت کے عروج والے موسم کے دوران آگ کے شعلوں پر قابو پانے کی جدوجہد میں کئی دن لگیں گے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان واسلیس واتھراکوئینس نے خبردار کیا کہ اتوار تک ہوائیں "زیادہ شدید” ہو جائیں گی، جو آگ کے شعلوں کو بھڑکا سکتی ہیں۔جزیرے کے مقامی حکام نے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے جنگل کی آگ سے خطرے میں پڑنے والے 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔
آگ رات کے وقت لیما گاؤں تک پہنچ گئی، جس نے گھروں اور ایک چرچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جب کہ ساحل تک پہنچے آگ کے شعلوں سے کئی ہوٹلوں کو نقصان پہنچا۔ سیاحوں اور کچھ مقامی لوگوں نے رات جزیرے پر جموں، اسکولوں اور ہوٹلوں کے کانفرنس سینٹرز میں گزاری۔
آرچنجیلوس ویلج کونسل کے سربراہ پیناگیوٹس ڈیمیلس نے اسکائی ٹی وی کو بتایا کہ "یہ جزیرے کے لیے ایک بے مثال صورتحال ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بہت سے مقامی لوگ سیاحوں کی مدد کے لیے پہنچ گئے تھے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کی سہولت کے لیے ہنگامی خدمات شروع کی گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے رات میں آگ پر قابو پالیا جبکہ اتوار کی صبح فضائی مدد شروع کردی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک

Next Post

کچی چھاونی میں شیو سینا لیڈر کے گھر کے باہر پر اسرار دھماکہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

کچی چھاونی میں شیو سینا لیڈر کے گھر کے باہر پر اسرار دھماکہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.