جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-25
in عالمی خبریں
A A
انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں 48 مسافروں کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل ریسکیو ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ سولاویسی جزیرے سے گزرنے والی لکڑی کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
ٍ انڈونیشیا کی مقامی ریسکیو ایجنسی نے اپنے جارہ کردہ بیان میں کہا کہ کشتی میں 48 افراد سوار تھے جو کہ اتوار کے کی رات حادثے کا شکار ہوگئی۔
حکام نے کہا کہ 6 افراد کو ریسکیو کرکے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کشتی ڈوبنے کی وجوہات کی تفتیش کی جارہی ہے۔
جنوب مشرقی سولاویسی میں کیندری شہر میں مقامی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد عرفہ نے بیان میں کہا کہ 27 دیگر مسافروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
اس سے قبل ریسکیو ایجنسی نے کہا تھا کہ 19 مسافر لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں، لیکن محمد عرفہ نے کہا کہ اب آپریشن مکمل اور بند کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ کشتی مونا جزیرے پر سینٹرل بیوٹن ریجنسی میں لانٹو اور لگیلی گاؤں کے درمیان ایک خلیج کو عبور کر رہی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ قبل ازیں مسافروں کو لاپتا تصور کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے خود کو ریسکیو کیا تھا اور جب وہ زمین پر پہنچے تو اپنے اپنے گھر واپس چلے گئے۔
ترجمان کے مطابق کشتی لکڑی کی بنی ہوئی تھی، تاہم مقامی میڈیا کے ان دعووں کی تردید کی کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دیہاتی ایک مقامی تقریب منانے کے لیے سفر کر رہے تھے اور گنجائش سے زیادہ کشتی میں سوار ہوگئے جو کہ راستے میں ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو ایجنسی نے متعدد لاشوں کی تصاویر بھی جاری کی جن کو مقامی ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 17 ہزار جزیروں والے ملک انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعات عام ہیں جہاں لوگ غیرمعیاری حفاظتی اقدامات کے باوجود بھی چھوٹی کشتیوں پر سفر کرنے پر انحصار کرتے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلہ دیش: مسافر بس تالاب میں گر گئی، 17 افراد ہلاک، 53 زخمی

Next Post

یونان کے روڈس جزیرے میں جنگل کی آگ میں اضافے کا خدشہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک

یونان کے روڈس جزیرے میں جنگل کی آگ میں اضافے کا خدشہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.