نئی دہلی// ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم فون پے نے آج اپنے ایپ پر ‘انکم ٹیکس ادائیگی’ سہولت کے آغاز کا اعلان کیا۔
کمپنی نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ سہولت ٹیکس دہندگان، افراد اور کاروبار دونوں کوبراہ راست فون پے سے سیلف اسیسمنٹ اور ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔ یہ ٹیکس پورٹل میں لاگ ان کرنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے ، جس سے ٹیکس دہندگان کے لیے ایک ہموار اور موثر تجربہ ہوگا۔
اس سہولت کو فعال کرنے کے لیے فون پے نے ڈیجیٹل بی2بی ادائیگی اورسروس پرووائیڈر پے میٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ صارف اپنے کریڈٹ کارڈ یا یو پی آئی کا استعمال کرکے اپنا ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔ کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کے ساتھ، صارفین کو 45 دن کی سود سے پاک مدت بھی ملتی ہے اور وہ اپنے بینک کے لحاظ سے اپنی ٹیکس ادائیگیوں پر ریوارڈ پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک بار ادائیگی ہو جانے کے بعد، ٹیکس دہندگان کو ایک کام کے دن کے اندرایکنالجمنٹ کی شکل میں ایک یونیک ٹرانزیکشن ریفرنس (یوٹی آر) نمبر موصول ہوگا۔ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے چالان دو کام کے دنوں میں دستیاب ہوگا۔