سرینگر/26 اپریل
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ریشی بازار علاقے میں منگل کے روز سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشتبہ جنگجو وں کی طرف سے رائفل چھیننے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوو ¿ں نے منگل کے روز اسلام آباد کے ریشی بازارمیں ایک کشمیری پنڈت کے گھر کی حفاظت پر مامور ایک سی آر پی ایف اہلکار کی آنکھوں میں مرچی پا و ڈر پھینک کر اس سے رائفل چھیننے کی کوشش کی۔
ذرائع نے کہا کہ تاہم وہاں تعینات اس کے ساتھیوں نے رائفل چھیننے کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔مذکورہ ذرائع نے کہا کہ مشتبہ جنگجو جائے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر ان افراد کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے