منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر اور جموں میں موسلا دھار بارشیں‘عام زندگی متاثر

سرینگر جموں شاہراہ بند، ڈوڈہ اور رام بن میں اسکول بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-20
in مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشیں، قومی شاہراہ بند، ڈوڈہ اور رام بن میں اسکول بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں کشمیر کے کئی حصوں میں بھاری بارشوں کا سلسلہ نیم شب سے ہی شروع ہوا۔
موسلا دھار بارشوں سے جہاں خطہ چناب میں کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور حکام نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں وہیں وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر‘جموں قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کٹرہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ۴ء۳۱۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جہاں جولائی۲۰۱۹میں ۴ء۲۹۲ملی کیٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ۲۰سے۲۲جولائی تک جموں کے کئی علاقوں جبکہ کشمیر میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ جموں خطے میں رواں ہفتے کے دوران کچھ علاقوں میں بھاری بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھاری بارشوں سے کچھ علاقوں میں سیلابی ریلے آنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے خطرات لاحق ہیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتراز کریں۔
دریں اثنا بھاری بارشوں کے پیش نظرحکام نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں بدھ کو اسکول بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ضلع کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول۱۹جولائی کو طلبا کیلئے بند رہیں گے ۔چیف ایجوکیشن افسر کشتواڑرام بن جاری کئے ہیں۔
ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے ‘‘۔
ٹویٹ میں لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر اختیار نہ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارش کے دوران ننگے پاؤں ٹریفک کی نقل و حمل سنبھالنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی سراہنا

Next Post

کرائم برانچ کشمیر کی۲بینک عہدیداروں کیخلاف چارج شیٹ دائر 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

کرائم برانچ کشمیر کی۲بینک عہدیداروں کیخلاف چارج شیٹ دائر 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.