مینچسٹر//آسٹریلیاکے خلاف بدھ کو شروع ہونے والے چوتھے ایسزٹیسٹ کے لئے جیمس اینڈرسن کی انگلینڈالیون میں واپسی ہوئی ہے۔
انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بورڈ نے پیرکوالیون کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ا ینڈسن درمیانی فاسٹ بالراولی رابنس سن کی جگہ پر ٹیم میں لوٹے ہیں۔ لیڈس میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈاینڈرسن کو آرام دیا تھا ،جہاں انگلینڈ نے آسٹریلیاکو تین وکٹ سے ہرا دیا تھا۔
اولڈ ٹریفرڈ اینڈرسن کی کاو¿نٹی ٹیم لنکاشائرکا گھریلومیدان ہے اور چوتھاایشزاسٹیٹ اس اسٹیڈیم میں اینڈرسن کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔ لیڈس ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں تیسرے نمبرپر بلے بازی کرنے والے علی الیون میں بر قرار ہیں ، جب کہ چوٹ کی وجہ سے اولی پاپ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
چوتھے ٹیسٹ کے لئے انگلینڈالیون : بین ڈکیٹ، جیک کرولی ،معین علی ، جو روٹ، ہیری بروک ، بین اسٹوک (کپتان )جانی بیرسٹو، کرسووکس، مارکووڈ، اسٹوارٹ براڈ، جیمس اینڈرسن ۔