ممبئی//) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے ہفتہ کو پردھان منتری آواس یوجنا (پی ای اے وائی) معیار کے تحت آمدنی کی حد اضافہ کرنے کے لئے مودی حکومت اور مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیرہردیپ سنگھ پوری کا شکریہ ادا کیا۔
مسٹر شندے نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ممبئی مہانگر علاقہ (ایم ایم آر) میں معاشی طور پر کمزورطبقوں (ای ڈبلیو ایس) کے لئے پی ایم اے وائی تحت کفایتی گھروں کی آمدنی کی حد میں اضافہ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد، آمدنی کی حد میں اب تین لاکھ روپے سے اضافہ کرکے چھ لاکھ روپے ہو گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے ان لاکھوں شہریوں کو راحت ملی ہے جنہوں نے مہاڈا، سڈکو کھوں کے لئے درخواست کی ہے اور اس سے عام آدمی کو ایم ایم آرمیں اپنیخود کے گھر کے خواب کو سچ کرنے میں مدد ملے گی۔
پی ایم اے وائی (سول) کے تحت، مسٹر شندے نے 21جون 2023کو مرکزکو ایک خط لکھا تھا جس پر عمل نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کیا تھا۔
مسٹر شندے نے کہا، اس درخواست پر مثبت رد عمل دیتے ہوئے ، مرکز نے ریاستی حکومت کو مطلع کیا ہے کہ پی ایم اے وائی کے لئے آمدنی کے معیار کو اضافہ کیا جائے گا۔