منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شوپیاں حملہ: مفرور مقامی ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری

اے ڈی جی پی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-15
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
جنوبی ضلع شوپیاں کے گاگرن گاؤں میں جمعے کی شام کو تین غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ میں ملوث ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ‘وجے کمار نے شوپیاں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران مفرور ملی ٹینٹوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے احکامات جاری کئے۔
ذرائع نے بتایا کہ گاگرن شوپیاں میں تین غیر مقامی مزدوروں پر حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی۔شوپیاں کے گاگرن گاؤں کے ساتھ ساتھ آس پاس علاقوں میں چھاپہ ماری کے دوران کئی افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے مزید کہاکہ حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کی شناخت کی خاطر ہیومن اور ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے ضلع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا خاص کر ان علاقوں کا جہاں پر غیر مقامی مزدور مقیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ملی ٹینٹوں کے سہولیت کاروں اور مدد گاروں کی بھی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔
اے ڈی جی پی نے مفرور ملی ٹینٹوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں لشکر طیبہ کے دو مقامی جنگجو ملوث ہیں۔
بتادیں کہ شوپیاں کے گاگرن گاؤں میں جمعے کی شام کو مشتبہ ملی ٹینٹوں نے بہار سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین مزدور شدید طورپر زخمی ہوئے۔
تینوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیا جہاں پر دو صدر ہسپتال اور ایک کو بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک مزدور کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک کا’ چندریان ۳‘ چاند کی طرف کامیابی سے بڑھ رہا ہے‘۴۰ دنوں میں لینڈ کرے گا

Next Post

سکیورٹی حکمت عملی جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں پر مبنی ہونی چاہیے :جنرل چوہان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں این سی سی کا کردار قابل ستائش : جنرل چوہان

سکیورٹی حکمت عملی جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں پر مبنی ہونی چاہیے :جنرل چوہان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.