نئی دہلی//سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فضائیہ کا راحت رسانی آپریشن جاری ہے اور اس کے تحت گزشتہ 48 گھنٹوں میں فضائیہ کے طیاروں نے 40 پروازیں بھری کی ہیں اور 126 لوگوں کو بچایا ہے ۔
فضائیہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہماچل پردیش، ہریانہ اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی کارروائیاں انجام دے رہی ہے ۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں آئی اے ایف کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کل 40 پروازیں بھری گئیں، جن میں 126 لوگوں کو بچایا گیا اور مختلف علاقوں میں 17 ٹن امدادی سامان پہنچایا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہریانہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں کی گئیں۔ امدادی سامان بشمول راشن، ترپال، بستر کی چادریں، تازہ خوراک اور پانی کی بوتلیں M-17 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ گاؤں نیہارا، علاؤالدین ماجرا، بشن گڑھ، سیگٹا، بھونی، مومنی، سیگٹی اور جانسوئی میں پہنچائی گئیں۔
فضائیہ کے افسران اور جوان اور M-17 اور چنوک ہیلی کاپٹر، AN-32 اور C-130 ٹرانسپورٹ طیارے وغیرہ اس آپریشن کے لیے ضروری کارروائیوں اور امدادی اقدامات کے لیے تیار ہیں۔