سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے جاگر پورہ گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو تین بچیاں پہرو ندی میں غرقاب ہوگئیں جن میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ تیسری بچی کی بازیابی کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں ہفتے کی دوپہر تین بچیاں پہرو ندی میں اس وقت ڈوب گئیں جب پل پار کرنے کے دوران انہوں نے ایک بچی کی دریا میں گری چپل کو نکالنے کی کوشش کی۔
واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کرکے دو بچیوں کو بچا لیا جبکہ تیسری کی تلاش جاری ہے ۔
اس دوران پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں ہفتے کے روز دو فوجی جوان لاپتہ ہو گئے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں غرقآب ہو ئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے ڈوگرہ کے قریب دریا کے کنارے دو فوجی اہلکار پیر پھسل جانے کے نتیجے میں غرقآب ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج اورپولیس کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔