جموں//
نا مساعد موسمی صورتحال کے پیش نظر ہفتے کو دوسرے روز بھی جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کو کشمیر کے لئے روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ہفتے کو بھی یاتری بھگوتی نگر بیس کیمپ پر ہی رک گئے ۔
قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے یاتریوں کے قافلے کو ہفتے کے روز بھی کشمیر روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو بھی بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے قافلے کو کشمیر روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں۹جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
۶۲دنوں پر محیط یہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوئی تھی جو۳۱؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اب تک قریب ایک لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کی یاترا کی ہے ۔
جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کیلئے فقید المثال بند وبست کیا ہے ۔