سرینگر//
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں۹جولائی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں نو جولائی تک درمیانی سے بھاری بارشیں ہو سکتی ہیں ۔
محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران لینڈ سلائڈنگ ، ندی نالوں میں طغیانی آنے کے ساتھ ساتھ سرینگر جموں ‘سرینگر لہیہ شاہراوں پر ٹریفک کی نقل وحمل بھی متاثر ہو گی ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سرینگر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران۲ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، قاضی گنڈ میں۴ء۱‘ پہلگام میں۸ء۷‘کپواڑہ میں۷ء۲‘کوکر ناگ میں۲ء۱۰‘گلمرگ میں۶ء۰‘بانہال میں۴ء۳‘بٹوٹ میں۴ء۲‘کٹرا میں۶ء۰؍اور بھدرواہ میں۸ء۰ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے کہاکہ مون سون اور مغربی ہواوں کے زیر اثر جموں وکشمیر میں سات سے نو جولائی کے دوران گرج چک کے ساتھ ساتھ بھاری بارشیں متوقع ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ اور نو جولائی کو وادی میں بھاری بارشوں کا امکان ہے ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے’’جموں ڈویژن میں کچھ مقامات پر شدید سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے جب کہ اس دوران کشمیر ڈویژن کے کچھ مقامات پر موسلادھار بارشیں متوقع ہے ‘‘۔
ان کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث سالانہ امر ناتھ جی راتھر متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ ندی ، نالوں میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پر خطر مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، پتھر اور مٹی کے تودے گر آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں سری نگر قومی شاہراہ ، زوجیلا پاس اور دیگر پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی نقل وحمل متاثر ہو سکتی ہے ۔
ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی واقع ہوسکتی ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔