ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کولگام تصادم میں دو جنگجو ہلاک :آئی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-24
in مقامی خبریں
A A
اونتی پورہ تصادم میںلشکر طیبہ کا مقامی جنگجو ہلاک:کمار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام کے مرہامہ گاوں میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری تصادم میں دو جنگجو ہلاک ہوئے۔
آئی جی کشمیر کے مطابق تصادم میں پاکستانی جنگجو سمیت دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر جنوبی ضلع کولگام کے مرہامہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجوؤں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
ترجمان کے مطابق فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو جنگجو مارے گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین جنگجو موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا۔
دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے اس حوالے سے بتایا کہ مرہامہ کولگام میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
کمار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں علاقے میں موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر فائرنگ شروع کی۔انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی میں جیش سے وابستہ ایک پاکستانی سمیت دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے۔
آئی جی کشمیر نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تین دنوں کی برف باری اور بارشوں کے بعد موسم میں بہتر

Next Post

طلباء اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستان نہ جائیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جائیں: یو جی سی

طلباء اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستان نہ جائیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.