اسلام آباد//پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نئی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان راشد لطیف نے لکھا کہ ’نئی پی سی بی مینجمنٹ تجربے اور مہارت میں زیرو ہے، پاکستان میں کرکٹ کی تمام پالیسیاں اہل انٹرنیشنل کرکٹرز کی مشاورت سے بنائی جائیں۔‘
انہوں نے کہا کہ حکومت اور کرکٹ بورڈ کو پی سی بی آئین میں ترمیم کرنی چاہیے تاکہ ایسے لوگ بورڈ میں آئیں جو اپنے متعلقہ شعبوں میں تجربہ اور مہارت رکھتے ہوں۔‘
واضح رہے کہ ذکا اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔
نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کےلئے بنائی گئی ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 رکنی ہے جس میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے، ذولفقار ملک شامل ہیں۔