جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’پب جی‘سے شروع ہونے والی لو اسٹوری جس نے پاکستانی خاتون کو بھارت اور پھر جیل پہنچا دیا

میںسب کچھ چھوڑ کے آئی ہوں ‘پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی ہوں ‘ سچن سے شادی کرنے دیں :سیما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-06
in مقامی خبریں
A A
’پب جی‘سے شروع ہونے والی لو اسٹوری جس نے پاکستانی خاتون کو بھارت اور پھر جیل پہنچا دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//(ویب ڈیسک)
’’میں سچن سے بہت پیار کرتی ہوں۔ ان کے بغیر ایک پل بھی نہیں رہ سکتی۔ ان سے شادی کرکے یہیں رہنا چاہتی ہوں۔ پلیز ان سے میری شادی کرا دیں۔ میں پاکستان واپس جانا نہیں چاہتی‘‘۔
یہ درخواست ہے پاکستان کی۲۷سالہ خاتون سیما غلام حیدر کی جو انہوں نے پولیس کی گرفت میں آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔ انہیں اتوار کو دہلی سے متصل نوئیڈا سے حراست میں لیا گیاتھا۔
منگل کو انہیں گرفتار کرکے گوتم بدھ نگر کی سورج پور ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انھیں ۱۴دنوں کیلئے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔
وہ کراچی کی رہائشی ہیں۔ شادی شدہ اور تین بیٹیاں اور ایک بیٹے یعنی چار بچوں کی ماں ہیں۔ مجسٹریٹ کی ہدایت کے مطابق ان کے چاروں بچے بھی ان کے ساتھ جیل میں رہیں گے۔ ان کی سب سے چھوٹی اولاد ۲۰۱۹ میں پیدا ہوئی تھی۔
سچن نے بھی میڈیا سے گفتگو میں انہی جذبات کا اظہار کیا اور سیما سے شادی کرکے گھر بسانے کی خواہش ظاہر کی۔۲۲ سالہ سچن کے مطابق وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سچن کے والد نیترپال سنگھ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ تینوں کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سیما کے شوہر کا نام غلام حیدر ہے جو کہ مستری ہیں اور اس وقت سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں۔ وہ۲۰۱۹ میں کراچی سے سعودی عرب گئے تھے۔ سیما کا کہنا ہے کہ وہ ان پر تشدد کرتے تھے لہٰذا انہوں نے زبانی طلاق لے لی ہے۔
سیما ،سچن کی پریم کہانی بالکل فلمی لگتی ہے لیکن یہ فلمی نہیں بلکہ سچی کہانی ہے جو سوشل میڈیا کے بطن سے پیدا ہوئی ہے۔
سیما اور سچن کو ’پب جی‘ گیم کھیلنے کا شوق تھا۔ جب سیما کے شوہر ۲۰۱۹میں سعودی عرب چلے گئے تو ان کا زیادہ تر وقت سیل فون پر گزرنے لگا۔ پب جی کھیل کے دوران دونوں ایک دوسرے کے رابطے میں آئے اور پھر قریب ہوتے چلے گئے۔
سیما کے مطابق وہ اپنے چاروں بچوں کے ساتھ۲۷ مئی کو کراچی سے دبئی گئیں اور وہاں سے نیپال کے دار الحکومت کٹھمنڈو پہنچیں۔ وہاں سے وہ نیپال کے شہر پوکھرا گئیں جہاں سے بذریعہ بس بھارت میں داخل ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نیپال سرحد پر جو کہ کھلی سرحد ہے، پولیس کے سوال پر انہوں نے خود کو ہندو اور اپنا سنگل نام سیما بتایا۔ چوں کہ ان کے ساتھ چار بچے بھی تھے لہٰذا پولیس کو کوئی شک نہیں ہوا۔
سیما کی اگلی منزل دہلی شہر تھا۔ دہلی سے وہ ۱۳ مئی کو گریٹر نوئڈا کے ربوپورا میں سچن کے گھر گئیں جہاں انہوں نے ایک ماہ گزارا۔ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک مقامی وکیل سے رابطہ قائم کیا۔
بلند شہر سے تعلق رکھنے والے مذکورہ وکیل نے نام راز میں رکھنے کی شرط پر اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو بتایا کہ خاتون نے کہا کہ وہ پاکستانی ہیں اور شادی شدہ ہیں۔ ان کے شوہر ان پر تشدد کرتے تھے۔ ان کے بھائی پاکستانی آرمی میں ہیں۔
وکیل کے مطابق جب انہوں نے ان کے بھارتی ویزا کے بارے میں معلوم کیا تو وہ وہاں سے چلی گئیں۔ انھوں نے اپنے ایک ساتھی کو ان کے پیچھے لگایا اور جب وہ سچن کے گھر میں چلی گئیں تو انھوں نے پولیس کو مطلع کر دیا۔
وکیل کی جانب سے الرٹ کیے جانے کے بعد پولیس نے سچن کی فون لوکیشن ٹریس کرنا شروع کی جو اترپردیش کے متھرا میں پائی گئی۔ اس کے بعد اترپردیش کا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) بھی اس مہم میں شامل ہو گیا۔ اس طرح دونوں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے اس کی اطلاع نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کو دے دی ہے۔ متعدد مرکزی ایجنسیاں اس معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔
ایڈیشنل پولیس کمشنر (لا اینڈ آرڈر) سریش راؤ اروند کلکرنی کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران سیما نے بتایا کہ انھوں نے خیرپور سندھ میں واقع اپنے والدین کا مکان۱۲ لاکھ روپے میں فروخت کر دیا تاکہ وہ بھارت آکر سچن سے شادی کر سکیں۔
پولیس کے مطابق سچن نے اپنے والدین سے الگ ایک مکان کرائے پر لے لیا۔ اس نے مکان مالک سے سیما حیدر کو اپنی بیوی بتایا۔ وہ کبھی شلوار قمیض میں تو کبھی ساڑھی میں نظر آتی تھیں لہٰذا کسی کو شک نہیں ہوا۔
قبل ازیں رواں سال کے مارچ میں دونوں نے نیپال میں ملاقات کا منصوبہ بنایا تھا۔ سیما غلام حیدر کراچی سے شارجہ گئیں اور وہاں سے کٹھمنڈو آئیں۔ سچن مینا نے ۲۵ہزار روپے قرض لیے اور دہلی سے بذریعہ بس کٹھمنڈو پہنچے۔ وہاں وہ ایک ہوٹل میں ایک ہفتے تک رہے اور وہیں انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
ربوپورا نوئڈا کے ایک پولیس عہدے دار سدھیر کمار کے مطابق سچن نے اپنے اہل خانہ کو سیما کے بارے میں بتایا تھا اور شادی کے فیصلے کی اطلاع دی تھی۔ سچن کے گھر والے بھی اس شادی کیلئے تیار تھے۔ لہٰذا وکیل سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ امیگریشن بیورو کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے اور اس سے کہا گیا ہے کہ وہ سیما حیدر کے اہل خانہ کو مطلع کرے۔ سیما کے مطابق ان کے گھر والوں کو ان کے بھارت آنے کی اطلاع نہیں ہے۔
گریٹر نوئڈا کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سعد میاں خان نے میڈیا کو بتایا کہ سیما کے پاس سے ایک میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستانی شہریت کارڈ اور اسمارٹ فون برآمد ہوئے ہیں۔ مرکزی ایجنسیاں ان اشیا کی جانچ کر رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے بھائی کے آرمی میں ہونے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
میاں نے مزید بتایا کہ سیما حیدر کو یو ٹیوب ویڈیوز سے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کا آئیڈیا ملا۔ نیپال سے بھارت آتے وقت انہوں نے بس کے ایک مسافر سے ہاٹ اسپاٹ شیئر کرنے کی گزارش کی تاکہ وہ واٹس ایپ پر سچن سے بات کر سکیں۔
یاد رہے کہ قبل ازیں رواں سال کے جنوری میں حیدرآباد پاکستان کی ایک خاتون اقرا جیوانی کو بنگلور پولیس نے شبہے کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔ وہ آن لائن گیم لوڈو کھیلتے ہوئے بنگلور کے ایک شخص ملائم سنگھ یادو کے رابطے میں آئی تھیں۔ دونوں میں پیار ہوا اور اقرا، یادو سے شادی کرنے کیلئے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔
مرکزی جانچ ایجنسیوں نے پاکستان میں اقرا کے والدین کا پتا لگایا اور مقامی پولیس سے بھی رابطہ قائم کیا۔۱۹سالہ اقرا کو فروری میں اٹاری واہگہ بارڈر سے پاکستان بھیج دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں جسم فروشی کا اڈہ بے نقاب

Next Post

 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.