جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بٹلر کی طوفانی سنچری، راجستھان کی دہلی پر سنسنی خیز جیت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-24
in کھیل
A A
بٹلر کی دوسری سنچری اور چہل کی ہیٹ ٹرک سے کولکتہ کو شکست، راجستھان فتحیاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

ممبئی// جوس بٹلر (116) کی مسلسل دوسری سنچری کے ساتھ راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کوجمعہ کے روزآئی پی ایل مقابلے میں 15 رنز سے شکست دے دی۔
راجستھان نے 20 اوور میں دو وکٹ پر 222 کا مضبوط اسکوربنایا اور دہلی کے چیلنج کو آٹھ وکٹ پر 207 تک محدود کردیا۔
راجستھان کی ٹیم سات میچوں میں اپنی پانچویں جیت اور 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف دہلی کو سات میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کو اچھی شروعات کی ضرورت تھی۔ ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا نے دہلی کو 4.3 اوور میں 43 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ پرسدھ کرشنا نے وارنر کو وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ وارنر نے 14 گیندوں پر 28 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سرفراز خان ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سرفراز کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے شکار کیا۔
پرتھوی شا 27 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 37 رنز بنانے کے بعد اشون کا دوسرا شکار بنے۔ کپتان رشبھ پنت 24 گیندوں میں 44 رنز بنا کر پرسدھ کرشنا کی گیند پر دیو دت پڈیکل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل ایک رن بنانے کے بعد یزویندر چہل کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ شاردل ٹھاکر 10 رنز بناکر دوسرارن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوگئے۔ ان وکٹوں کے گرنے کے درمیان للت یادو دوسرے سرے پررن بناتے رہے۔
روومین پاول نے آتے ہی دو چھکے لگائے۔ دہلی کو آخری دو اووروں میں 36 رنز درکار تھے۔ کرشنا نے للت یادو کو 19ویں اوور میں پویلین کا راستہ دکھایا۔ للت نے 24 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ کرشنا نے 19 واں اوور میڈن پھینکا اور للت کا وکٹ بھی لیا۔ پاول نے آخری اوور کی پہلی گیند پر سیدھا چھکا لگایا۔ پاول نے اوبیڈ میک کوئے کی دوسری گیند پربھی چھکا لگایا۔ تیسری گیند بھی چھکے کے لئے شائقین کے درمیان پہنچ چکی تھی۔ تیسری گیند نو بال ہے یا نہیں اس کو لے کر جھگڑا ہوا۔ کپتان پنت تودونوں بلے بازوں کو باہر بلانے کا اشارہ کرنے لگے۔ لیکن اس سے پاول کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ پاول دوبارہ چھکا نہ لگا سکے اور آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ پاول نے 15 گیندوں میں پانچ چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پانڈیا کی بدولت پہلے نمبر پر گجرات کی پوزیشن مضبوط

Next Post

بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.