احمد آباد// آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے کے ساتھ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
آئی سی سی نے منگل کے روز آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
میزبان ہندوستان 8 اکتوبر کو چنئی میں پانچ بار کے ورلڈ کپ فاتح آسٹریلیا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
آسٹریلیا کا مقابلہ 13 اکتوبر کو لکھنؤ میں جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ اتوار کے روز 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔