سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جمعرات کی صبح ایک پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں ضلع پولیس لائنز پر جمعرات کی صبح ایک پولیس اہلکار معمول کی مارننگ ورزش کر رہا تھا کہ وہ اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ اس کی فوری طبی امداد کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
متوفی پولیس اہلکار کی شناخت اعجاز احمد تانترے ولد غلام محمد تانترے ساکن اتھہ وٹو بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔
اس دوران وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں تعینات آئی ٹی بی پی آفیسر کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بالہ تل میں بیس کیمپ کے نزدیک تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر مدن راج اچانک بے ہوش ہوا چنانچہ آس پاس موجود ساتھیوں نے اسے علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق آئی ٹی بی پی آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ۔