جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

یوگا نے مجھے ورلڈ کپ کی چوٹ سے صحت یاب ہونے میں مدد کی: ہاردک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-22
in کھیل
A A
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

بنگلورو// ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان ہاردک سنگھ نے کہا کہ یوگا ان کی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے اور اس نے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے دوران لگنے والی چوٹ سے صحت یاب ہونے میں بھی مدد کی۔
ہاکی انڈیا کے ساتھ بات چیت میں ہاردک نے کہا، "پہلی بار جب ہمیں یوگا سے متعارف کرایا گیا، ہم نے محسوس کیا کہ یہ اتنا فائدہ مند نہیں ہے اور ہمارے لئے تمام آسنوں کو صحیح طریقے سے کرنا آسان نہیں ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ جم میں ایک گھنٹہ یوگا کرنا مناسب سمجھتے تھے، لیکن آخر کار ہمیں معلوم ہوا کہ یوگا پریکٹس نے توجہ کی طاقت کو بڑھانے میں زبردست مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا، "آج، یوگا ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ ذاتی طور پر اس سے مجھے بہتر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے اور خاص طور پر ورلڈ کپ کے دوران جو چوٹ لگی تھی اس کے بعد یوگا نے مجھے صحت یاب ہونے میں مدد کی۔ میں یوگا سیشن کے بعد بہت زیادہ پر سکون محسوس کرتا ہوں اور اس سے ہمیں بہتر توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔”
ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی نائب کپتان نونیت کور نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی مجموعی صحت کے لیے یوگا کریں۔
کور نے کہا، "یوگا ہمارے ہفتہ وار معمول کا ایک حصہ ہے اور اس نے ہمارے تناؤ کو سنبھالنے میں بہت مدد کی ہے۔ یہ ہمارے جسم کو خاص طور پر بھاری سیشن کے بعد آرام دیتا ہے اور بعض آسن ہماری لچک کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم اس وقت اسپین کے دورے سے قبل قومی کوچنگ کیمپ کے لیے یہاں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے مرکز میں ہے، جب کہ مردوں کی ٹیم یورپ میں اپنی پرو لیگ مہم کے بعد دو ہفتے کے وقفے پر ہے۔ چین میں ہونے والے ایشین گیمز سے قبل اگلے چند ماہ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ وہ اپنی اپنی کیٹیگریز میں گولڈ میڈل جیت کر 2024 کے پیرس اولمپک گیمز کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گی۔
کور نے کہا، "ہم کیمپ میں جتنے بھی سیشنز دیکھتے ہیں، چاہے وہ جم ہو، یوگا ہو، ہاکی کی مہارت کی تربیت ہو، صحت یابی وغیرہ ہو، یہ سبھی ایشیائی کھیلوں کی ہماری تیاریوں میں اہم ہیں۔ ہم اپنے ہر کام میں 100فیصد دینے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ایس اے آئی سنٹر میں پیشہ ورانہ ماحول میں تربیت حاصل کرپارہے ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الٹرا میراتھن مکمل کرنے والی پہلی خاتون رنر: صوفیا خان

Next Post

میسی 21 جولائی کو انٹر میامی کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے

میسی 21 جولائی کو انٹر میامی کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.