سرینگر//
انتظامیہ نے جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے پانچ افسران کے فوری تبادلوں کا حکم دیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے ایک حکم نامے کے مطابق، حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں پانچ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیا ہے۔رجسٹرار، ضلع سانبہ ڈاکٹر سبھاش چندر(جے کے اے ایس) کا تبادلہ کر کے دستیاب اسامی پر پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، سانبہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ رجسٹرار، ضلع سانبہ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر سید سجاد قادری( جے کے اے ایس) کو دستیاب اسامی پر پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، بڈگام تعینات کر دیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر مسرت ہاشم کو دستیاب اسامی پر پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، پلوامہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر (سنٹرل) ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن، جموں وکشمیر سبھاش چندر ڈوگرہ( جے کے اے ایس) کا تبادلہ کرکے پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، اودھم پور تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، اودھم پورضمیر احمد ریشو(جے کے اے ایس) کا تبادلہ کر کے دستیاب اسامی پر پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، ڈوڈہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔