منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہا کی پولیس کی سراہنا :’دہشت گردی‘امن و امان کے چیلنجوں سے کامیابی سیسے نمٹا ‘

اس وقت لوگ بلا خوف پر امن ماحول میں رہ رہے ہیں:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-20
in اہم ترین
A A
ہمارا مقصدکسانوں کی زندگی کو بہتربناناہے:سنہا

SRINAGAR, SEP 30 (UNI) Jammu and Kashmir Lt governor Manoj Sinha during the inauguration of workshop on Sericulture "Silk Samagra & beyond” in Srinagar on Friday.. UNI PHOTO-72U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ پولیس نے دہشت گردی‘ امن و امان اور جدیدیت کے چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹا ہے اور فورس اپنے داخلی سلامتی کے انتظام کے ذریعے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ایک عام شہری بلا خوف زندگی گزارے۔
ایل جی سنہا نے یہاں ڈل جھیل کے کنارے واقع ایس کے آئی سی سی میں جشن دل تقریب کے اختتام پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داخلی سلامتی کے کامیاب انتظام کی وجہ سے کشمیر کے لوگ اس وقت پرامن ماحول میں رہ رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا’’جموں کشمیر پولیس نے دہشت گردی، امن و امان اور جدیدیت کے چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹا ہے‘‘۔
سنہا نے مزید کہا کہ پولیس کے شہری ایکشن پروگراموں کے ذریعے‘ جن میں پیڈل فار پیس اور جشن دل شامل ہیں‘ لوگوں نے کھیلوں سے متعلق کئی تقریبات میں حصہ لیا اور کھیلوں سے متعلق مختلف شعبوں میں اپنے مستقبل کا انتخاب کیا۔
ایل جی نے کہا کہ جشن ڈل پروگرام میں۷۰۰سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا’’ڈل جھیل صرف ایک جھیل نہیں ہے بلکہ لوگوں کا فخر ہے۔ جن لوگوں نے اس کی صفائی میں حصہ لیا ہے وہ اپنا کام جاری رکھیں تاکہ جھیل کو بنیادی طور پر صاف کیا جا سکے۔ یوتھ سروسز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے قابل ستائش کام کیا ہے‘‘۔
سنہاکا مزید کہنا تھا’’گزشتہ سال، جموں و کشمیر میں۶۰لاکھ نوجوانوں نے مختلف کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ شاید ہی کوئی ایسا ضلع ہو جہاں کھیلوں کی سرگرمیاں یا کوئی بڑا ٹورنامنٹ ہر روز منعقد نہ ہوتا ہو‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا ہے۔ دو بین الاقوامی اسٹیڈیم جموں و کشمیر کے علاقوں میں ہیں۔ ہر ضلع اور پنچایت میں والی بال اور فٹ بال کے میدانوں کے علاوہ کثیر مقصدی کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کو ایک نئی شناخت ملی ہے اور یہ بحث چل رہی ہے کہ جہاں تک ترقی اور ری اسٹرکچرنگ کا تعلق ہے دہلی کو سرینگر ماڈل پر عمل کرنا چاہئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بٹوٹ میںذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ‘ جموں کشمیر میں بھی ۲۹ جون کو عید الضحیٰ منائی جائیگی

Next Post

وادی میں اگلے۵دن گرم اور مرطوب رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے

وادی میں اگلے۵دن گرم اور مرطوب رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.