پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

الیکشن … جتنے منہ اتنی باتیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-06-18
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

وہ کیا ہے کہ جتنے منہ اتنی باتیں … باتیں بھی ایسی کہ جن پر کسی کا اختیار نہیں … خود ان کا بھی نہیں ‘ جن کے بارے میں یہ باتیں ہو رہی ہیں… اور باتیں ہو رہی ہیں کشمیر میں الیکشن … اسمبلی الیکشن کیں ۔ ہر کوئی اپنی ایک تاریخ دے رہا ہے … ہر کوئی ۔تاریخ ہی نہیں دے رہا ہے ‘ یہ تاریخ دینے کی وجہ بھی دے رہا ہے… اور کچھ اس اعتماد سے دے رہا ہے کہ جیسے وہ الیکشن کمیشن کے دفتر کا کوئی بڑا مخبر ہو ۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ الیکشن امسال کے آخر میں ہو ں گے… کسی کی رائے کہ اگلے سال لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ہی کشمیر میں اسمبلی الیکشن بھی ہوں گے جبکہ کچھ ماہرین ایسے بھی ہیں جن کا جاننا اور ماننا ہے کہ کشمیر میں الیکشن دہلی میں اگلی سرکاری بننے کے بعد ہو ں گے… پہلے دہلی میں سرکار بنے گی … پھر کشمیر میں عوامی حکومت معرض وجود میں آجائیگی … اور… اور حیران مت ہو جائیے کہ کچھ تو ایسے بھی ہیں جو قسمیں کھا رہے ہیں‘ جو بیان حلفی بھی دائر کرنے کیلئے تیار ہیں کہ … کہ کشمیر میں ۲۰۳۰ تک اسمبلی الیکشن کو بھول جائیے… ۲۰۳۰؟ جی ہاں آپ نے صحیح پڑھا ۲۰۳۰ تک الیکشن نہیں ہونے والے ہیں… اور یقین کیجئے کہ یہ تاریخیں دینے والے … اپنی اپنی جگہ پر سو فیصد مطمئن اور پر اعتماد ہیں کہ وہ جو کہہ رہے ہیں صحیح کہہ رہے ہیں اور… اور الیکشن … اسمبلی الیکشن کے بارے میں ان کی پیشن گوئی صحیح ثابت ہو گی ۔اب صاحب !آپ ہی بتائیے کہ … کہ ہم کہیں تو کیا کہیں کہ ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے… بالکل بھی نہیں آرہا ہے سوائے اس ایک بات کے کہ… کہ کچھ بات تو ہے اوریقینا ہے جو کشمیر میں الیکشن نہیں ہو رہے ہیں… جو کشمیر میں الیکشن نہیں کرائے جا رہے ہیں…کچھ تو ضرور ہے … اور اس لئے ہے کہ جس ’مناسب‘ وقت کا وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا تھا… اس وقت سے زیادہ مناسب وقت اور کیا ہو سکتا ہے کہ… کہ گزشتہ ۳۳ برسوں میں کسی نے ایسا وقت… ایسا مناسب وقت نہیں دیکھا ہے جو اس وقت چل رہا ہے اور… اور اللہ میاں کی قسم اپنے ایل جی صاحب اور ان کی ٹیم تو اس ’مناسب‘ وقت کی بات بات اور ہر ایک بات پر قسمیں کھا رہے ہیں… اس لئے صاحب بات مناسب وقت کی ہی نہیں ہے کہ … کہ کشمیر میں مناسب وقت ہی چل رہا ہے… بات کچھ اور ہے ‘ لیکن کیا بات ہے‘ ہم نہیں جانتے ہیں… کوئی کچھ نہیں جانتا ہے… اسی لئے تو جس کے منہ میں جو آرہا ہے … کہہ رہا ہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ میں کلہاڑی سے کئے گئے قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار:ایس ایس پی ڈوڈہ

Next Post

کیا الیکشن لوگوں کے مسائل کا حل ہے؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کیا الیکشن لوگوں کے مسائل کا حل ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.