سرینگر//
بارڈر سیکورٹی فوسرز (بی ایس ایف) نے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں پیر کی صبح ایک آئی ای ڈی بر آمد کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف کی ایک روڈ اوپنگ پارٹی نے ہندوارہ کے بھٹہ پورہ گائوں میں پیر کی صبح قریب پونے آٹھ بجے اایک پل کے نزدیک ایک آئی ای ڈی کا پتہ لگایا۔
ذرائع نے کہا کہ اس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا ہے ۔
اس دوران جموں وکشمیر کے منجا کوٹ راجوری میں سیکورٹی فورسز نے تین زنگ آلودہ گرینیڈ برآمد کئے جنہیں بعد میں ناکارہ بنایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز منجات کوٹ راجوری میں تین زنگ آلودہ گرینیڈ برآمد کئے ۔انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکارڈ نے بعد میں ان گرینیڈوں کو ناکارہ بنایا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔