واشنگٹن//
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کے بھی دھوئیں کی زد میں آنے پر کینیڈا میں کئی دنوں سے جاری جنگلات میں لگنے والی آگ کے حوالے سے مقامی حکام سے رہنمائی حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے تحریری بیان میں، بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں امریکی کینیڈا میں جنگل کی آگ کے دھوئیں کے اثرات سے دوچار ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے مئی سے اب تک 600 سے زیادہ فائر فائٹرز اور امدادی عملے کے ساتھ ساتھ فائر فائٹنگ یونٹس کو بھی علاقے میں تعینات کیا ہے، بائیڈن نے کہا کہ اس نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے کل بات چیت کی ہے اور اضافی مدد کی پیشکش کی ہے ۔
بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اضافی فائر فائٹنگ اہلکاروں اور آگ بجھانے والی گاڑیوں جیسے ایئر ٹینکرز کی کینیڈا کی درخواست کا جواب دیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ پیٹ بٹگیگ Pete Buttigiegسے فضائی ٹریفک پر بگڑ نے اور فضا کے معیار پر پڑنے والے اثرات کو بہتر بنانے کے بارے میں معلومات کی درخواست کی ہے۔
جو بائیڈن نے ماحولیاتی تحفظ کے محکمہ فضا کے معیار پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔
بائیڈن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ AirNow.gov کا وزٹ کرتے ہوئے اپنے جائے مقام کے بارے میں ہوا کے موجودہ معیار اور تازہ ترین صحت عامہ کی رہنمائی تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) نےCDC.govپر آگ کے دھوئیں کے اثرات سے بچنے کے لیے سفارشات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اور ان سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوءے محفوظ رہیں ۔