اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر ریلوے تمام جنرل منیجر اور ڈی آر ایم کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-07
in قومی خبریں
A A
افسران کو ہر گھر میں کنکٹویٹی کو یقینی بنانا چاہئے : وزیر مواصلات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی// اڈیشہ میں ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد، ریلوے بورڈ نے منگل کے روز پورے ریل نیٹ ورک میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کئی میٹنگیں کیں اور شام کو ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے تمام زونل جنرل منیجروں اور ڈویژنل ریلوے مینیجر کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے ۔
صبح سے ہی ریلوے بورڈ کے ممبران کا طویل اجلاس جاری تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں ریلوے نیٹ ورک میں حفاظت سے متعلق موضوعات پر گہرائی سے بات چیت ہوئی۔ ان میں سب سے اہم سگنل اور ٹیلی کام سسٹمز اور ٹریک مینٹیننس کے مسائل شامل تھے ۔ ریلوے کو جن موجودہ حفاظتی مسائل کا سامنا ہے ان میں پورے ریلوے نیٹ ورک اور ٹرینوں کو جلد از جلد تصادم مخالف ٹیکنیکل آرمر اور اینٹی فوگنگ آلات سے لیس کرنا، ٹریک کی تجدید کے بقایا کام کو مکمل کرنا، حفاظت سے متعلق عہدوں کو جلد سے جلد پُر کرنا شامل ہے ۔
اس میٹنگ میں ٹرین حادثے کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو سونپے جانے کے بعد ریلوے اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے درمیان معلومات اور ڈیٹا کے تبادلے اور تعاون کے بارے میں بھی بات کی گئی۔ چونکہ اڈیشہ میں ضلع بالاسور کے بہنگا بازار اسٹیشن پر حادثہ کی الیکٹرانک انٹرلاکنگ میں خرابی بتائی گئی ہے ، اس لیے ریلے روم کی حفاظت اور اس کے معیاری آپریٹنگ پروسیجر (SOP) کی تعمیل پر زور دیا جا رہا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ریلوے بورڈ نے پیر کے روز کونکن ریلوے اور ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (DFCCIL) کے تمام زونل جنرل منیجرز اور چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرز کو خط لکھا ہے ، جس میں انہیں سگنل سے متعلق حفاظتی کاموں کے لیے مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس میں ریلے رومز کی ڈبل لاکنگ کو یقینی بنانا اور کھولنے اور بند کرنے سے پہلے لاگ فلنگ اور ایس ایم ایس الرٹس کو یقینی بنانا شامل ہے ۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سمت میں جو بھی کوتاہیاں یا بے ضابطگیاں پائی جائیں، مناسب کارروائی کی جائے اور 14 جون تک ریلوے بورڈ کو مطلع کیا جائے ۔
مقامی ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے دن جب ابتدائی تحقیقات شروع کی گئیں تو بہنگا بازار اسٹیشن پر ریلے روم کھلا پایا گیا جو کہ ایک انتہائی سنگین حفاظتی کوتاہی ہے ۔ ریلے روم عام طور پر سگنل اور ٹیلی کام (S&T) کے عملہ کے زیر انتظام ہوتا ہے ، لیکن اس میں تالے کی دو چابیاں ہوتی ہیں۔ ایک چابی اسٹیشن ماسٹر کے پاس ہے اور دوسری چابی S&T اسٹاف کے پاس ہے ۔ اصول کے مطابق ریلے روم صرف اس وقت کھولا جاتا ہے جب پٹری پر کوئی ٹرین نہ چل رہی ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے اڈیشہ ٹرین حاثے کے سلسلے میں بی جے پی حکومت کو پھر سے نشانہ بنایا

Next Post

شرڈی-ترمبکیشور کے درمیان سفر کے وقت کو کم کرنے کا مقصد: گڈکری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری

شرڈی-ترمبکیشور کے درمیان سفر کے وقت کو کم کرنے کا مقصد: گڈکری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.