فوکوشیما///
شمال مشرقی جاپان کے شہر فوکوشیما میں 5.4شدت کا زلزلہ آیا ہے۔جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق، فوکوشیما میں یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا آٹھ بجے آیا جس کا مرکز تیرانوے کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کا الارم نہیں دیا گیا ۔
ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے زلزلے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت جزوی طو رپر ملتوی کر دی تھی۔
علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوکوشیما دائی جی داءی نی میں واقع توکائی ٹو جوہری تنصیب میں کسی قسم کا ناخشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔