بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جی ٹونٹی اجلاس سے دنیا بھر میں ایک پیغام گیا کہ کشمیر کے حالات اب بہتر ہوئے ہیں :اشوک کول

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-25
in تازہ تریں
A A
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۵مئی

بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے جمعرات کے روز کہاکہ سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کا منعقد ہونا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔

متعلقہ

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

کول نے کہاکہ کشمیر میں دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد کتنی تبدیلی آئی جی ٹونٹی اجلاس سے ہم پوری دنیا کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بی جے پی لیڈر نے مزید کہاکہ جن ممالک نے جموں وکشمیر کے حوالے سے ٹرول ایڈوائزری جاری کی اس اجلاس کی بدولت وہ ختم ہونے کاامکان ہے ۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

کول نے کہاکہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس پر امن اور بہ حسن خوبی پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس کےلئے جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دفعہ ۳۷۰کی منسوخی سے یہ فرق پڑا ہے کہ اب کشمیر میں بین الاقوامی اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔

بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ جی ٹونٹی مندوبین پولیو وویو گئے اور وہاں پر شاپنگ بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس اجلاس کے بدولت پوری دنیا کو یہ بتانے میں کامیاب ہوئے کہ کشمیر میں حالات اب پوری طرح سے معمول پر آ چکے ہیں۔

بعض ممالک کی جانب سے جی ٹونٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اشوک کول نے کہاکہ وہ ان کی اپنی سوچ ہے ۔

کول نے کہاکہ لگ بھگ سبھی ممالک کے مندوبین نے سری نگر اجلاس میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں دنیا بھر کے گلوبل لیڈر اکھٹا ہوئے ، مندو بین نے تاجروں اور کشمیر سیول سوسائٹی کے ممبران سے گفت وشنید بھی کی۔

بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ کشمیر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کا منعقد ہونا ایک تاریخی اقدام ہے اور اس کے لئے ہم مرکزی حکومت کے بے حد مشکور ہیں۔

پاکستان کے موجودہ حالات کا جموں وکشمیر پر منفی اثرات مرتب ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اشوک کول نے کہاکہ اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا میں جب حالات خراب ہوئے تو موجودہ حکومت نے ان کی مدد کی ۔

کول کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کاخواہاں ہے ۔

ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں جنرل سیکریٹری نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے پہلے ہی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کامگاروں کی اجرت میں اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکار کو ڈیلی ویجروں کے حوالے سے ایک مثبت پالیسی لے کر سامن

ے آنا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تین روزہ دورے کے بعد جی ٹونٹی مندوبین دہلی روانہ

Next Post

کمار کی جی ٹونٹی اجلاس کے پر امن انعقاد پرسیکورٹی فورسز کو مبارک باد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

2026-09-16
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

2026-09-16
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’مختصر‘ اسمبلی اجلاس پر بی جے پی کی این سی حکومت پر تنقید

2026-09-16
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

’لداخ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے‘

2026-09-16
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

مسعود اظہر پر انعام:محض ڈرامہ اور جعلی اعلان:بھارت

2026-09-16
مشتبہ نقل و حرکت:بالاکوٹ سیکٹر میں فوجی آپریشن کا آغاز
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کمانڈر کا پونچھ میں سکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی  کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
انہدامی مہم:’غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائیگا‘
اہم ترین

چار مستفید افراد کیخلاف مبینہ غیر  قانونی کھڈ اراضی منتقلی پر مقدمہ درج

2026-09-16
پاکستان کو بلااشتعال فائرنگ کا انتباہ
اہم ترین

کولگام میں اقلیتوں کی سلامتی اور  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
Next Post
جنگجو بھرتیاں ۳۷ فیصد کم:کمار

کمار کی جی ٹونٹی اجلاس کے پر امن انعقاد پرسیکورٹی فورسز کو مبارک باد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.