منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’الیکشن کے بعد این سی کشکول لے کر بی جے پی کے پاس جائیگی‘

کشمیریوں کی عزت ، وقار اور شناخت پر اْن سے سمجھوتہ کرے گی:لون

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-11
in مقامی خبریں
A A
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

ترہگام/
پیپلز کانفرنس کے صدر‘سجاد لون نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں جب بھی اور اگر کبھی اسمبلی الیکشن ہوتے ہیں، تو نیشنل کانفرنس ‘بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے پاس بھیک کا کٹورا لے کر جانے والی پہلی پارٹی ہوگی۔
بدھ کو ترہگام میں ورکروں کی ایک میٹنگ سے خطاب میں لون نے نیشنل کانفرنس کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی صورت میں یہ وہ واحد پارٹی ہوگی جو بی جے پی کے پاس اپنے مطلب اور حقیر مقاصد کیلئے کشکول لے کر جائے گی اور کشمیریوں کی عزت ، وقار اور شناخت پر اْن سے سمجھوتہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں بھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور مستقبل میں بھی اپنے ہی مفادات کے تحفظ کے لئے ان سے پینگیں بڑھائیں گے۔
پیپلز کانفرنس کے صدر نے جموں و کشمیر میں تعمیراتی ٹھیکیداروں کو درپیش خدشات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دے کر کہا کہ وہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو خط لکھیں گے تاکہ ٹھیکیداروں کو سی آئی ڈی سے ذاتی تصدیق کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے۔
لون نے استفسار کیا کہ کیا باپ یا بیٹے کو ان کے خاندان کے افراد کے اعمال کی سزا دینے کی کوئی قانونی حیثیت ہے ؟ یہ عمل انصاف اور انفرادی حقوق کے قانون کے خلاف بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا قانون نہیں ہے جو کسی کو ان کے خاندان کے افراد کے اعمال کی سزا دیتا ہو۔
پیپلز کانفرنس کے سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ٹھیکیداروں اور عام لوگوں کو درپیش ایسے مسائل پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔ اس طرح کے طرز عمل فطری انصاف اور انفرادی حقوق کے قانون کے خلاف ہیں اور اسے جمہوری معاشرے میں روایت نہیں بنانا چاہئے۔
لون نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں گزشتہ دہائیوں میں انتقامی دور چل رہا تھا اور نیشنل کانفرنس حکومتوں میں جن لوگوں کو منفی طریقے سے آلہ کار کا لیبل لگائے گئے ان میں زیادہ تر لوگ بنیادی طور پر اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی کارکن تھے اور انہیں اب ان کے سیاسی عقائد کی سزا نہیں دی جانی چاہیے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت کے لئے پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پیپلز کانفرنس ہی واحد متبادل سیاسی جماعت ہے جو عوام کی بہبود و بہتری کیلئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا مقصد حکمرانی اور قیادت کے حوالے سے ایک نیا تناظر فراہم کرنا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرناٹک ایگزٹ پول:کانٹے کی ٹکر میں کانگریس پارٹی کو بی جے پی پر ہلکی برتری

Next Post

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں آتشزدگی‘جامع مسجد خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں آتشزدگی‘جامع مسجد خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.