جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ون ڈے سیریز میں فتح سے ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا اچھا موقع ملا:بابر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-09
in کھیل
A A
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

لاہور// پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-4کی فتح سے پاکستان کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اچھا موقع ملا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی چار میچوں میں شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ون ڈے کی عالمی نمبر ایک ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
سیریز کے آخری میچ میں شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم سیریز تو 1-4 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی لیکن ون ڈے رینکنگ میں پہلی رینکنگ گنوا بیٹھی اور واپس تیسرے نمبر پر آگئی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کی ناقابل شکست 180 رنز کی اننگز کی بدولت 337 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا جو گرین شرٹس کی ون ڈے کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف تھا، جبکہ اسی سیریز کے دوران قومی ٹیم کے کپتان نے 18ویں سنچری داغ کر تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔
فخر زمان نے لگاتار تین ون ڈے سنچریاں اسکور کیں جبکہ امام الحق نے بھی ان کا بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے پاکستان کی بنیاد کو مضبوط کردیا۔گو کہ پاکستان کی ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے غیریقینی صورتحال تاحال برقرار ہے لیکن اس کے باوجود بابر اعظم خوش اور پرامید ہیں۔
کپتان نے کہا کہ سیریز جیتنا اور ساتھ ساتھ عالمی نمبر ایک رینکنگ حاصل کرنا شاندار ہے اور اس نے ہمیں ورلڈ کپ سے قبل اچھی پوزیشن میں لا کر کھڑا کردیا ہے۔
جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے غیریقینی صورتحال سے وہ پریشان ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن جب کبھی بھی ہمیں کھیلنے کا موقع ملے گا تو ہم کھیلیں گے۔
اس معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ اس وقت پیدا ہوا جب گزشتہ سال ہندوستان نے پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا جس پر پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد بابر اعظم نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ کیویز کے آٹھ اہم کھلاڑیوں کی غیرموجودگی کی وجہ سے گرین شرٹس کے لیے یہ آسان فتح تھی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی بین الاقوامی ٹیم کے خلاف یہ سوچ کر نہیں کھیلتے کہ یہ ایک جونیئر ٹیم ہے، آپ کو اپنی 100فیصد کارکردگی دکھانی ہوتی ہے لہٰذا ہم نے سیریز میں اچھا کھیل پیش کیا اور ان پر حاوی رہے۔
نیوزی لینڈ کے قائم مقام کپتان ٹام لیتھم نے بھی نتائج سے قطع نظر اس سیریز کو انتہائی اہم اور سودمند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو مختلف کردار سونپنا چاہتے تھے اور میرے خیال میں ان کے لیے ان کنڈیشنز میں کھیلنا اچھا تجربہ ثابت ہوا۔
2015 اور 2019 ورلڈ کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپنے کپتان کین ولیمسن کی انجری کی وجہ سے شدید تحفظات لاحق ہیں جو انڈین پریمیئر لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کی وجہ سے شاید ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہ کر سکیں اور ان کی غیرموجودگی میں لیتھم کو ہی قیادت کی ذمے داری سونپی جا سکتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشن راہل کی جگہ ڈبلیو ٹی سی اسکواڈ میں شامل

Next Post

چیئرپرسن کوثر جہاں کی متعلقہ افسران سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
Next Post
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

چیئرپرسن کوثر جہاں کی متعلقہ افسران سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.