پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جماعت اسلامی ’ٹیرر فنڈنگ‘:۱۶ مقامات پر چھاپے

جے ای آئی حزب اور لشکر کو فنڈز فراہم کرتی تھی :این آئی اے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-05
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
جماعت اسلامی (جے ای آئی) سے منسلک عسکریت پسندی کی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں جمعرات کو جموں و کشمیر کے۱۶ مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے چھاپے ڈالے۔
کشتواڑ میں پانچ اور بارہمولہ میں ۱۱مقامات پر تلاشی لی گئی۔ تازہ ترین کریک ڈاؤن۲مئی کو پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گردانہ سازش کیس کی تحقیقات کیلئے جموں و کشمیر میں ۱۲مقامات پر چھاپے مارے جانے کے دو دن بعد عمل میں آیا۔
این آئی اے کے ذرائع کے مطابق یہ الزام لگایا گیا ہے کہ جے ای آئی چیریٹی کے نام سے جمع ہونے والی رقم لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین جیسی تنظیموں کو کشمیر میں عسکریت پسندانہ حملے کرنے کیلئے دی جا رہی ہیں۔
مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے چند افراد کو حراست میں بھی لیا ہے، جن سے فی الحال پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ این آئی اے کئی مشکوک دستاویزات کی بھی جانچ کر رہی ہے۔
این آئی اے نے الزام عائد کیا کہ وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کو ڈرون کے ذریعہ ہتھیار، بم، منشیات وغیرہ ہندوستانی سرزمین میں بھیجے جارہے ہیں۔
این آئی اے نے ۲۴جون ۲۰۲۲ کو جموں و کشمیر میں ۱۴ مقامات پر مذکورہ عسکریت پسندانہ سازش کیس میں اسی طرح کی متعدد تلاشیاں کی تھیں۔ تلاشیوں کے نتیجے میں قابل اعتراض مواد اور ڈیجیٹل آلات کو ضبط کیا گیا تھا۔
این آئی اے نے مبینہ عسکریت پسندانہ سازش پر ۲۱جون ۲۰۲۲ کو ایک سوموٹو کیس درج کیا تھا۔ پچھلی تلاشی کاروائی میں کیڈرز اور ہائبرڈ اوور گراؤنڈ ورکرز کے احاطے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جن کا تعلق مبینہ طور پر وابستہ افراد اور جھوٹے ناموں سے کام کرنے والی آف شاٹ تنظیموں سے تھا جیسا کہ ریزنسنٹنٹ فرنٹ (ٹی آر ایف)؛ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ جموں و کشمیر ( جے اینڈ کے یو ایل )‘ مجاہدین غزوات الہند (ایم جی ایچ)‘جموں و کشمیر فریڈم فائٹرز (جے کے ایف ایف)‘ کشمیر ٹائیگرز، پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ (پی اے اے ایف) اور دیگر تنظیمیں شامل تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج۲۰۲۳:عازمین کی روانگی ۲۱ مئی سے شروع ہو گی

Next Post

بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.