جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ڈاکٹر فاروق نے سماج کو تقسیم کرنے کی جان بوجھ کوشش کی‘

این سی کی بنیاد تیزی سے پھسل رہی ہے‘جموں کشمیر ایک اکائی :رینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-02
in اہم ترین
A A
اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں//
جموںکشمیر بی جے پی کے سربراہ ‘رویندر رینا نے پیر کو نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو جموں میں جی ۲۰ اجلاس منعقد نہ کرنے پر حکومت کی تنقید پر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سماج کو تقسیم کرنے کی ’جان بوجھ کر کوشش‘ ہے۔
رینا نے کہا کہ فاروق عبداللہ کے ریمارکس ان کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں کیونکہ نیشنل کانفرنس کی سیاسی بنیاد تیزی سے پھسل رہی ہے۔
اس سے پہلے دن میں فاروق عبداللہ نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ جی۲۰؍ اجلاس لداخ اور کشمیر میں طے شدہ ہیں لیکن جموں میں نہیں، اور اس معاملے کو نہ اٹھانے پر بی جے پی لیڈروں پر تنقید کی۔
رینا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا’’جی۲۰کا اجلاس جموں کشمیر میں ہو رہا ہے جو حکومت کا ایک خوش آئند فیصلہ ہے اور عوام اس کے لیے وزیر اعظم کے مشکور ہیں۔ کچھ لوگوں کو امن، خوشحالی اور ترقی ہضم نہیں ہوتی اور وہ اپنے پیٹ میں درد محسوس کر رہے ہیں کیونکہ وہ جموںکشمیر کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے والے لوگوں کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں ‘‘۔
بی جے پی یونٹ صدر نے کہا کہ جموں کشمیر ایک واحد اکائی ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میٹنگ سری نگر میں ہو رہی ہے یا جموں…یہ لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھولنے اور معاشرے کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جو کامیاب نہیں ہو گی۔
راینانے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے پچھلے ۷۰ سالوں کے بیشتر حصے میں’تقسیم پسند سیاست‘ کے ذریعے جموں کشمیر پر حکومت کی ہے اور وہ لوگوں کو امن اور ہم آہنگی سے رہنے کی اجازت دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا’’وہ مایوس ہیں کیونکہ وہ اپنی سیاسی زمین کو کھسکتے دیکھ رہے ہیں اور اس طرح کا تبصرہ ان کی مایوسی کا عکاس ہے‘‘۔
دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد جموں خطہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں فاروق عبداللہ کے تبصرے پر، بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس کے لیڈر کو یاد دلانا چاہتے ہیں، جو کئی بار وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر بھی رہے‘ کہ بازار اور تعلیمی ادارے ہر سال ۱۰ ماہ بند رہتے تھے۔
رینا کاکہنا تھا’’پہلے کوئی ٹرانسپورٹ سروس نہیں تھی، سیاحوں کی آمد و رفت رک گئی تھی اور لالچوک اور دیگر مرکزی بازار ویران نظر آتے تھے جبکہ پتھراؤ روز کا معمول بن گیا ہے یہاں تک کہ مسلمان جمعہ اور عید کی نماز کیلئے مساجد میں جانے سے بھی ڈرتے ہیں…وہ وقت گزر چکا ہے اور امن اور بھائی چارہ ہے، چاہے جموں میں ہو یا کشمیر میں۔‘‘ انہوں نے کہا۔
بی جے پی کے یونٹ صدنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ان کاکہنا تھا’’فاروق عبداللہ کو اپنے ضمیر کی آواز سننی چاہیے اور وہ خود ہی فرق دیکھ لے گا۔ مودی نے پاکستان اور ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں نقصان اٹھانے والوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔ مودی جموں و کشمیر کے ہر شہری کے دلوں میں بستے ہیں‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مزید بارشوں کا امکان‘ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج

Next Post

افسوس ہے کہ جموں میں جی۲۰ کا کوئی اجلاس نہیں ہو گا :ڈاکٹرفاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا انحصار الیکشن کمیشن اور مرکز پر ہے:فاروق

افسوس ہے کہ جموں میں جی۲۰ کا کوئی اجلاس نہیں ہو گا :ڈاکٹرفاروق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.