ہندواڑہ//
شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں پیر کو ایک ۳سالہ بچہ پانی کے ٹب میں گرنے سے فوت ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بچے نے پانی سے بھرے پانی کے بڑے ٹب میں چھلانگ لگا دی۔ ٹب میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے بچہ سانس لینے میں دشواری کا شکار ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حالانکہ گھر والے اسے قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بچے کی شناخت سدیس الطاف ولد الطاف احمد بابا ساکنہ ہندواڑہ کے مقام کرال گنڈ علاقہ کے طور پر کی گئی ہے۔