ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی

ہندواڑہ میں پل کو نقصان‘کئی رہائشی علاقوں زیر آب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-21
in مقامی خبریں
A A
کولگام اور ٹنگمرگ میںبادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے دریاوں اور دیگر ندی نالوں میں طغیانی جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ہندواڑہ میں بارشوں کی وجہ سے پل کو نقصان پہنچا ۔
وادی میں گذشتہ تین دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف یہاں کے دریاوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو چھو رہی ہے وہیں شہر و گام کی سڑکیں اور گلی کوچے بھی زیر آب ہیں جس سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا از بس محال ہو گیا ہے ۔
فلڈ کنٹرول محکمہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جمعرات ایک بجے سنگم میں پانی کی سطح۸۹ء۱۳سے تجاوز کر گئی تھی‘ پانپور میں ۷۰ء۳‘ رام منشی باغ سرینگر میں جہلم کی سطح آب ۶۹ء۱۵تھی جو خطرے کے نشان سے آدھی فٹ کم تھی ۔
وادی کے دیگر ندی نالے بھی پانی سے لبالب بھرے ہوئے ہیں ۔نالہ ویشیو میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو چھو رہی ہے جس وجہ سے آس پاس رہائش پذیر لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
وادی میں تازہ برف باری اور موسلا دھا ربارشوں سے سردی میں اضافہ درج ہوا ہے جس نے لوگوں کو گرم لباس ایک بار پھر زیب تن کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔
دریں اثنا لنگیٹ ہندواڑہ میں موسلا دھار بارشوں کے وجہ سے ایک اہم پل کو نقصان پہنچا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ داند کدل میں دارڑیں پڑنے سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ نے پل کو لوگوں کی نقل وحمل کیلئے بند کردیا ہے جس وجہ سے بیس گاوں کے لوگ کٹ کر رہ گئے ہیں۔
علاوہ ازیں فلڈ کنٹرول محکمہ کا کہنا ہے کہ گر چہ ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی بلند ہے تاہم کسی بھی علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ہے ۔ان کے مطابق محکمہ کے اہلکار چوبیس گھنٹے دریائے جہلم اور دیگر ندی نالوں پر نظر بنائے رکھے ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال

Next Post

جامع مسجد میں نماز عید صبح۶بجے ادا کی جائیگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
سرینگر کی جامع مسجد کے اندر عکس بندی پر پابندی

جامع مسجد میں نماز عید صبح۶بجے ادا کی جائیگی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.