جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

عید الفطر:وادی میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے بازاروں میں گہماگہمی مفقود

’کم تعداد میں خریدار بازاروں کا رخ کررہے ہیں‘/بیکری اور گوشت کی دکانوں پر غیر معمولی رش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-21
in مقامی خبریں
A A
کشمیر:ماہ رمضان کے بیچ گراں بازاری اور بجلی کی نایابی سے لوگ پریشان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

سرینگر//
وادی کشمیر میں جاری نا ساز گار موسمی صورتحال کے باعث بازاروں میں عید کی آمد کے پیش نظر معمول کی گہماگہمی مفقود نظر آرہی تاہم لوگوں کو بیکری دکانوں پر مختلف بیکری و مٹھائی مصنوعات، مٹن کی دکانوں پر گوشت اور دودھ کی دکانوں پر دودھ کے مصنوعات بشمول پنیر کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔
وادی میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے جہاں درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے وہیں سڑکوں اور گلی کوچوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کا عبور و مرور مشکل ہوگیا ہے ۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید سے تین یا چار دن قبل ہی بازاروں میں لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ ہوتی تھی لیکن امسال ایسا کہیں نظر ہی نہیں آ رہا ہے ۔
فردوس فٹ وئیر کے مالک فردوس احمد نامی ایک دکاندار نے یو این آئی کو بتایا کہ عید سے ایک ہفتہ قبل ہی دکانوں پر تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی تھے ۔
احمد نے کہا’’میرے دکان پر خریداروں کا اس قدر رش ہوتا تھا کہ کئی خریدار بغیر خریداری کے ہی چلے جاتے تھے لیکن بارشوں کی وجہ سے امسال ایسا کچھ بھی نہیں ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ انتہائی کم تعداد میں خریدار اب میرے دکان پر آتے ہیں کیونکہ خراب موسمی حالات نے لوگوں کو گھروں میں ہی مقید کر رکھا ہے ۔
فرنڈس ریڈی میڈ گارمنٹس کے مالک تنویر احمد نے بتایا کہ خریدار کہیں نظر ہی نہیں آتا ہے معمول کا رش کہیں دکھائی ہی نہیں دیتا ہے بلکہ بازار لوگوں کی نقل و حمل بہت کم ہے ۔
تنویر نے کہا’’عید سے قبل خریداروں کا اتنا رش ہوتا تھا کہ مجھے بیٹھنے کو فرصت ہی نہیں ملتی تھی لیکن امسال میں بس بیٹھا ہی ہوں بہت کم خریدار آتے ہیں اور وہ بھی سردی سے کانپتے ہوتے ہیں اور خریداری بھی کم کرتے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی بازاروں میں رونق بحال ہوسکتی ہے ۔
محمد امین نامی ایک خریدار نے کہا کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے سڑکیں، گلہ کوچے پانی سے بھرے ہوئے ہیں باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا’’میں مجبور ہو کر گھر سے باہر نکلا اور کچھ ضروری چیزیں خریدی ورنہ برستی بارش میں گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے سردی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جس نے مزید مشکلات پیدا کر دئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔بارشوں کی وجہ سے جہاں بچوں کے گھومنا پھرنا اور کھیلنا کودنا بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔
دریں اثنا عید الفطر کے سلسلے میں جمعرات کے روز گاہکوں کوبیکری دکانوں پر مختلف بیکری و مٹھائی مصنوعات، مٹن کی دکانوں پر گوشت اور دودھ کی دکانوں پر دودھ کی مصنوعات بشمول پنیر کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا ۔
ایک بزرگ شہری غلام رسول نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے بازاروں میں اس بار گہما گہمی نہیں دیکھی گئی۔انہوں نے بتایا کہ لوگ کھانے پینے کی چیزوں کی خریداری ہی کرتے ہوئے دیکھے گئے جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس اور ملبوسات فروخت کرنے والے دکانوں پر دن بھر الو بول رہے تھے ۔
ان کے مطابق عید الفطر کے موقع پر لوگ گوشت خریدنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں لہذا قصابوں کی دکانوں پر غیر معمولی رش تھا اور لوگوں کو قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مٹن، چکن، پھل اور بیکری فروش گاہکوں سے اپنی مرضی کی قیمتیں وصول رہے ہیں۔
گاہکوں نے الزام لگایا کہ عیدالفطر کے پیش نظر بیکری فروشوں نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سادہ کیک جو چار پانچ برس قبل۳۰روپے میں فروخت کیا جاتا تھا، وہی اب۱۵۰سو سے۳۰۰روپے میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ سبزی فروشوں نے نرخ نامے بالائے طاق رکھے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اونتی پورہ میں آوارہ کتے کے حملے میں آٹھ سالہ لڑکا مضروب

Next Post

گلمرگ میں تازہ برف باری‘ وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
Next Post
وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

گلمرگ میں تازہ برف باری‘ وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.