جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ڈبلیو پی ایل 2024 دیوالی کے آس پاس منعقد ہو سکتا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-16
in کھیل
A A
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

ممبئی// بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اگلے سال دیوالی کے آس پاس ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) منعقد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
تہوار کے موسم میں ڈبلیو پی ایل کا انعقاد ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے بین الاقوامی میچوں سے ٹکراؤ ہوسکتا ہے، لیکن بی سی سی آئی کا بنیادی مقصد ڈبلیو پی ایل اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے درمیان فرق کو برقرار رکھنا ہے۔ اس سال ڈبلیو پی ایل کے 26 مارچ کو ختم ہونے کے صرف پانچ دن بعد آئی پی ایل 31 مارچ کو شروع ہوا۔
کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی آئی پی ایل کی طرح ڈبلیو پی ایل میں ‘ہوم اینڈ اوے’ فارمیٹ متعارف کرائے گا جس کے مطابق ٹیمیں اپنے لیگ کے آدھے میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلیں گی اور لیگ کے باقی میچ اپوزیشن کے شہر میں۔
کرک بز نے جے شاہ کے حوالے سے جمعہ کو کہاکہ "ہم دیوالی کے آس پاس ہوم اینڈ اوے فارمیٹ میں ڈبلیو پی ایل کے انعقاد کے امکان کو دیکھ رہے ہیں۔ ایک سال میں دو (ڈبلیوپی ایل) سیزن نہیں ہوں گے، مختلف اوقات میں صرف ایک سیزن ہوگا۔”
شاہ نے کہاکہ "خواتین کی کرکٹ کے پاس اب ناظرین کی ایک تعداد ہے۔ یہ تعداد مستقبل میں بھی بڑھتی رہے گی کیونکہ ہم اگلے ڈبلیو پی ایل میں زیادہ سے زیادہ پرجوش ناظرین کے منتظر ہیں۔”
براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ڈبلیو پی ایل کا پہلا ایڈیشن پانچ کروڑ سے زیادہ ناظرین تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کو سب سے زیادہ ناظرین حاصل ہوئے، جبکہ گجرات جائنٹس اور آر سی بی کے درمیان میچ فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔
واضح رہے کہ ڈبلیو پی ایل میں گھریلو کھلاڑیوں جیسے شریانکا پاٹل اور کنیکا آہوجا (رائل چیلنجرز بنگلور) کا عروج دیکھا گیا ہے۔ جینتیمانی کلیتا اور سائکا اسحاق (ممبئی انڈینز) نے بھی اپنی مسلسل پرفارمنس سے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔
شاہ نے کہاکہ "ڈبلیو پی ایل2023 اس حقیقت کی گواہی ہے کہ بی سی سی آئی ہندوستان میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی میں مدد کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیریز کا آغاز اچھا نہیں ہوا، کم بیک ضرور کریں گے، میٹ ہینری

Next Post

’مشن ورلڈ کپ‘ کے لیے ہندوستانی تیز گیندباز بمراہ پوری طرح تیار، بلے باز شریئس ایر کی سرجری آئندہ ہفتہ!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

’مشن ورلڈ کپ‘ کے لیے ہندوستانی تیز گیندباز بمراہ پوری طرح تیار، بلے باز شریئس ایر کی سرجری آئندہ ہفتہ!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.