نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سمن سے بدعنوانی کے خلاف ان کی مہم نہیں رکے گی۔
وزیر اعظم پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے سی بی آئی کی طرف سے مسٹر کیجریوال کو طلب کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا، "آپ کی حکومت اور آپ پوری طرح سے بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ملک کے سامنے آپ کی کالے کرتوتوں کو بے نقاب کرنے کے لیے مسٹر کیجریوال نے جو کام شروع کیا ہے وہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کے خلاف کارروائی کی سازش سے ان کی آواز نہیں رکے گی۔ ان کی آواز ہر گھر اور محلے تک پہنچے گی۔ اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی میں الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم کے دوست کی کمپنی میں لاکھوں کروڑوں کی سرمایہ کاری دراصل وزیر اعظم کی ہے ، اسی دن سے کیجریوال کے خلاف سازش رچی جانے لگی۔
اے اے پی کے لیڈر نے کہا، ” جس کیجریوال نے پورے ملک کو تعلیم اور صحت کا ماڈل دیا ہے ان کی مہم کسی نوٹس سے رکنے والی نہیں ہے ۔”