سرینگر///
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو طارق احمد خان، سابق ڈائریکٹر جنرل، محکمہ پلاننگ اور سنجیو گپتا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹائرڈ) کو جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ممبر ان مقرر کئے۔
ایک نوٹیفکیشن میںبتایا گیا ہے کہ ایل جی نے طارق احمد خان، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اور سنجیو گپتا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن ممبران کے طور پر مقرر کیا ہے۔
کشمیر یونیورسٹی سے گولڈ میڈلسٹ، خان نے کامرس میں پوسٹ گریجویشن اور مینجمنٹ اکاؤنٹنگ میں ایم فل کیا۔ انہوں نے ۱۹۹۳ میں پلاننگ اینڈ سٹیٹسٹکس سروس میں شمولیت اختیار کی اور اپریل۲۰۲۲میں سبکدوش ہو گئے۔
خان، جن کا سروس ریکارڈ بے عیب ہے‘ نے مختلف ڈیبارمنٹس میں اہم پوسٹنگ کی اور جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔اپنے۳۶سالہ شاندار کیرئیر میں انہوں نے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن، پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ، پاور دیو ڈیولپمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔
۲۰۲۰میں، جموں و کشمیر حکومت نے انہیں شاندار عوامی خدمات کے لیے یوٹی ایوارڈ سے نوازا۔