جموں//
بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے سینئر لیڈر دویندر سنگھ رانا کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں جب بھی الیکشن ہوں گے تو بی جے پی بھاری اکثریت سے سرکار بنائے گی۔
رانا نے کہا کہ بی جے پی جموںکشمیر میں الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہے تاہم الیکشن کب منعقد ہوں گے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو لینا ہے ۔
بی جے پی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
رانا نے کہا’جہاں تک جموں وکشمیر میں الیکشن کے انعقاد کا تعلق ہے تو یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو لینا ہے کہ کب چنائو ہوں گے لیکن جہاں تک بی جے پی کا سوال ہے تو بی جے پی الیکشن لڑنے کیلئے کل بھی تیار تھی اور آج بھی تیار ہے ‘۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ایک ایسی جماعت ہے جو الیکشن لڑنے کیلئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے ۔
رانا نے کہا کہ جموںکشمیر میں جب بھی الیکشن ہوں گے تو بی جے پی بھاری اکثریت سے سرکار بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں کی بھلائی کے لئے جس طرح کے اقدام کئے ہیں ان سے زمینی سطح پر بدلائو آیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں بی جے پی کہیں نہیں ہیں وہ در اصل اپنا وجود کھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا’اگر جموں و کشمیر کے حالات خراب ہوئے تو اس کی ذمہ دار کانگریس پارٹی ہے ‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو کبھی بھی کوئی نقصان ہوگا تو ہم سب سے پہلے ان کے ساتھ کھڑا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم لوگوں کے مسائل لے کر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے پاس گئے تو ان کا رد عمل ہمیشہ مثبت تھا اور انہوں نے ان پر کارروائی کی۔