تہران///
ایرانی خبر رساں ایجنسی "تسنیم” نے اعلان کیا ہے کہ ایک ایرانی تکنیکی وفد ریاض میں سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کے لیے کل ریاض جائے گا۔اس سے قبل سعودی تکنیکی ٹیم ایران میں سعودی عرب کی نمائندگی کو دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار پر بات چیت کے سلسلے میں ہفتہ کو دارالحکومت تہران پہنچی تھی۔
ناصر بن عوض غنوم کی سربراہی میں سعودی تکنیکی ٹیم نے دارالحکومت تہران میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ایرانی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول سفیر ہنردوست سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ٹیم لیڈر نے چیف آف پروٹوکول سفیر ہنردوست کا شکریہ ادا کیا کہ ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ٹیم کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا۔
چند روز قبل سعودی عرب اور ایران کے درمیان چین کی ثالثی میں تعلقات بحال کرنے کا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں نے ایک دوسرے ملکوں میں اپنے سفیر تعینات کرنا ہیں۔