سرینگر//
سینٹرول بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے ہفتے کے روز جموں میں چیف ہارٹی کلچر آفیسر اور ایک درمیانہ دار کو دس لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر حراست میں لیا۔
سی بی آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک ملازم نے سی بی آئی میں شکایت درج کی کہ چیف ہارٹی کلچر آفیسر جموں ‘سر بجیت سنگھ پرموشن کی خاطر دس لاکھ روپے کی رشوت طلب کر رہا ہے ۔
سی بی آئی نے ایک جال بچھایا جس دوران چیف ہارٹی کلچر آفیسر جموں کو شکایت کنندہ سے دس لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر ایک درمیانہ دارجس کی شناخت گوہر احمد ڈار کے بطور ہوئی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔
سی بی آئی ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے گھروں کے ساتھ ساتھ ہار ٹی کلچر محکمہ کے سپیشل سیکریٹری کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی جس دوران ساڈھے تین لاکھ روپے نقدی ، منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کے کاغذات بھی برآمد کرکے ضبط کئے گئے ۔
ترجمان نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔